وزیراعظم نےسوالاکھ سےزائدنوکریوں کااعلان کردیا

35 وزارتوں میں ایک لاکھ 29 ہزار آسامیاں خالی، وزیراعظم عمران خان نے سوا لاکھ سے زائد سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا حکم دے دیا ہے۔
زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں سوا لاکھ سے زائد سرکاری آسامیوں پر فوری طور پر بھرتیوں کا حکم دے دیا ہے۔ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے وزارتوں اورمحکموں کی استعداد کارپررپورٹ تیارکرکے تفصیلات وزیراعظم کو پیش کردیں، جس کے مطابق وزارتوں اور محکموں کی غفلت کے باعث سوا لاکھ سے زائد سرکاری نوکریاں بھرتی کی منتظر ہیں۔
زرائع کے مطابق 35 وزارتوں میں ایک لاکھ 29 ہزار آسامیاں خالی ہیں جن میں سے 4 ہزار آسامیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پُرہونا ہیں۔ زرائع کے مطابق گریڈ 21 اور گریڈ 22 کی 96 آسامیاں خالی ہیں، گریڈ 8 سے گریڈ 15 تک کی 41 ہزار، گریڈ ایک سے گریڈ 7 تک کی 51 ہزار جبکہ گریڈ 16 سے گریڈ 22 کی 13 ہزار 421 پوسٹوں پر کوئی افسر تعینات نہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کو خالی آسامیاں فوری پرکرنے کی ہدایت کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close