ہنگامی لینڈنگ جہازنےاپنا ایندھن سکول گراؤنڈ پرگرادیا

کیلیفورنیا میں ڈیلٹا ایئرلائنز کے ایک طیارے کو اڑنے کے تھوڑی دیر بعد ہی ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، طیارے کا وزن کم کرنے کے لیے ٹینکی سے فالتو ایندھن زمین پر گرا دیا۔
طیارے نے ہنگامی لینڈنگ سے قبل فالتو ایندھن زمین پر گرا دیا تھا جس کے بعد یہ بحفاظت لاس اینجلس ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا تاہم امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طیارے کے ایندھن گرنے کے باعث سکول کے 17 بچوں اورنوبالغ افراد کواس وقت معمولی چوٹیں جس پرپیرامیڈکس اورآگ بجھانے والےعملے نے موقعے پرپہنچ کرطلبہ کوطبی امداد پہنچائی۔
یہ واقع اس وقت پیش آیا جب ڈیلٹا ایئرلائنزکا ایک طیارہ لاس اینجلس ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کررہا تھا اوراس سے پھینکا گیا ایندھن لاس اینجلس اوراس کے قریبی شہر کُڈاہی کے دو ایلیمنٹری سکولوں پر جا گرا جس کے بعد وہاں گہرے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ اس واقعے کے بعد بچوں کو جلد پر جلن جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
پیرامیڈکس اورآگ بجھانے والے عملے کے 70ارکان واقعے کے فوری بعد 93 سٹریٹ ایلیمنٹری اورپارک ایوینیوایلیمنٹری پہنچے۔ فائرڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ بچوں کومتاثرکرنے والا مواد جیٹ فیول یعنی طیارے کا ایندھن تھا۔ پیرامیڈیکس نے 23 افراد کوموقع پرہی طبی امداد فراہم کی تاہم کسی بھی متاثرہ شخص کوسکولوں سے مقامی ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا اور جائے وقوعہ پرفوری انخلا کا حکم بھی جاری نہیں کیا گیا۔
ڈیلٹا کے بوئنگ 777 طیارے نے چین کے شہر شنگھائی کے لیے پرواز بھری تھی تاہم اس کے ایک انجن میں فنی خرابی کی اطلاع کے بعد اسے دوبارہ لاس اینجلس ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ فضائی کمپنی کے جاری کردہ بیان میں ایلیمنٹری سکول پر ایندھن گرنے کا ذکر نہیں کیا گیا۔ طیارے نے ہنگامی لینڈنگ سے قبل فالتو ایندھن زمین پرگرا دیا تھا جس کے بعد یہ بحفاظت لاس اینجلس ایئرپورٹ پرلینڈ کر گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد دونوں سکولوں نے پیرامیڈکس کوطلب کر لیا تھا کیونکہ سکولز کے پلے گراؤنڈز اور کلاس رومز سے باہرموجود بچوں اورسٹاف کے ارکان نے خود پرسپرے ہوتے یا سانس کے ذریعے دھواں پھیپھڑوں میں جاتے محسوس کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Close