مادھوری کے سوا ارب روپے کے فلیٹ میں کیا سہولیات ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری کی دھک دھک گرل ’’مادھوری ڈکشٹ‘‘ اپنے نئے لیوش فلیٹ کی خریداری کے حوالے سے خبروں میں آ گئی ہیں، اداکارہ نے 48 کروڑ بھارتی روپوں کی خطیر رقم سے پرتعیش فلیٹ خریدا ہے جس سے پورے ممبئی شہر کے ساتھ سمندر کا دلکش نظارہ بھی کا جا سکتا ہے۔ پرتعیش فلیٹ کی قیمت پاکستانی روپوں میں ایک ارب 30 کروڑ روپے سے زائد ہے، ان کے گھر کا رقبہ 5 ہزار 384 مربع فٹ ہے جو سی ویو کے بالکل سامنے موجود ہے، اداکارہ کے اس اپارٹمنٹ میں 7 منزلیں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص ہیں۔ یہ اپارٹمنٹ انڈیا ہلز بلیو پروجیکٹ میں واقع ہے اور یہ پراپرٹی 28 ستمبر کو رجسٹرڈ ہوئی تھی، اس فلیٹ میں 53 فلور ہیں، جبکہ اپارٹمنٹ میں کار پارکنگ کے لیے 7 پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔اپارٹمنٹ میں سوئمنگ پول، فٹ بال گراؤنڈ، جم، سیلون، ڈانس کلب اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا میں اگر ایک خاتون گھر کی مالک ہیں تو سٹیمپ ڈیوٹی پر ایک فیصد حصہ رعایت دی جاتی ہے، لہٰذا اس فلیٹ کی خریداری پر ریاستی محکمہ محصولات کی جانب سے مادھوری ڈکشٹ کو ایک فیصد کی رعایت دی گئی۔
بالی وُڈ کی چندرمکھی کا یہ فلیٹ ممبئی کے پوش علاقے لوئر پیرل میں واقع ہے جہاں سے پورے شہر سمیت سمندر کا نظارہ بھی ہوسکتا ہے، مادھوری ڈکشٹ نے اس فلیٹ کو خریدنے کے لیے دو کروڑ 40 لاکھ روپے کا بیعانہ ادا کر دیا ہے، مادھوری ڈکشٹ کا شمار بالی وُڈ کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، دیوداس، ہم آپ کے ہیں کون، دل تو پاگل ہے، ساجن، کھل نائیک اور بیٹا جیسی سُپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ بڑے پردے کے بعد مادھوری ڈکشٹ اب ویب سٹریمنگ پلیٹ فارم پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار ہیں، اسی سلسلے میں مادھوری ڈکشٹ کی فیملی ڈرامہ نوعیت کی نئی فلم ’’مجاما‘‘ جمعرات کے روز ایمازون پرائم پر ریلیز ہو رہی ہے، ان کی ریلیز ہونے والی آخری فلم ’کلنک‘ باکس آفس پر فلاپ رہی تھی۔ مادھوری ڈکشٹ گذشتہ کئی برسوں سے انڈین ٹی وی چینلز پر ڈانس شوز میں بطور جج نظر آرہی ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ نے 1990 میں متعدد مشہور فلموں میں کام کیا اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے، مادھوری ڈکشٹ اپنے رقص کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔ 1999 میں انہوں نے ڈاکٹر سیری رام سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ امریکا چلی گئیں، اب کچھ عرصے پہلے وہ اپنی فیملی کے ساتھ دوبارہ واپس آئیں ہیں اور کئی فلموں اور ٹی وی شوز میں حصہ لے رہی ہیں۔ مادھوری ڈکشٹ کی حالیہ فلم ’ماجا ما‘ 6 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی، انہوں تین سال کے طویل عرصے کے بعد اس فلم میں کام کیا، اس سے قبل انہوں نے ویب سیریز ’دی فیم 2022‘ میں کام کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button