سیرپ بنانے والی کمپنی نے مارکیٹ دوائیں اٹھانے کا اعلان کردیا

معروف دوا ساز کمپنی فائزر نے اپنے ایک سیرپ پونسٹان کے ایک بیچ کو مارکیٹ سے واپس لینے کا اعلان کردیاہے۔
کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پونسٹان سیرپ کی 1953001 بیچ میں بننے والی تمام ادویات کو مارکیٹ سے واپس منگوالیا گیا ہے جب کہ جزوی استعمال کی صورت میں بھی دوا کو کمپنی واپس بھیجا جائے۔
کمپنی کے اس بیچ کی دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں سیرپ مارکیٹ میں گئے ہیں جب کہ پاکستان میں بھی اس بیچ کے 1300 سیرپ مارکیٹ میں گئے تھے جنہیں فوری طور پر واپس لیا گیا ہے۔
کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ دوا کی مارکیٹ سے واپسی کی وجہ مضر صحت ہونا نہیں بلکہ کمپنی نے ایک حکمت عملی کے تحت ایسا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close