گہری نیند سےپہلے اچانک ایک جھٹکا کیوں آتا ہے؟

بسترپرلیٹنےکے بعد آپ کے خیالات آہستگی سے گم ہوتے محسوس ہوتے ہیں اوربیداری سےاونگھتےہوئےنیند کی جانب سفر شروع ہوجاتا ہے،مگرپھراچانک جسم کے کسی حصے میں جھٹکا سا محسوس ہوتا ہے اورآپ ڈرامائی اندازسےبیدارہوجاتے ہیں، کیا یہ کچھ سنا سنا لگ رہا ہے؟
درحقیقت یہ سنا سنا نہیں بلکہ ایسا تجربہ ہے جوہر10میں سے8افراد کوہوتا ہےاوراسےطبی زبان میں ہینیک جرک کہا جاتا ہے۔ یہ درحقیقت عصبی تشنج (مائی آک لونس) کی ایک قسم ہے(اس کی ایک قسم ہچکیاں بھی ہوتی ہیں)۔ ماہرین کےمطابق نیند کےدوران اچانک چونکا دینےوالےیہ جھٹکےبہت مختصراوراچانک ہوتےہیں،اوراکثرنیندکےپہلےمرحلےمیں ان کا سامنا ہوتا ہے، یہ وہ مرحلہ ہوتا ہے جب انسان بیداری اورگہری نیند کےدرمیان ہوتا ہے۔
نیند کےاس مرحلےمیں پٹھےپرسکون ہوجاتے ہیں اوراس جھٹکےکو اکثردماغ گرنےکے احساس کے طورپرلیتا ہےتو وہ مسلز میں کھچاﺅ پیدا کرتا ہے۔ ہینیک جرک کوسلیپ اسٹارٹس بھی کہا جاتا ہے جوبغیروجہ کے ہوتا ہےاورکئی باریہ جسم میں چھپی کسی بیماری کی علامت بھی ثابت ہوتا ہے۔ اس تجربے کےامکانات میں اضافہ کرنےوالے چند مخصوص عناصربھی ہیں جیسےتناﺅ،بہت زیادہ جسمانی مشقت یا ورزش اورمخصوص ادویات وغیرہ۔
نیند کےدوران اس طرح کے جھٹکےسے بیداری صحت مند افراد میں عام ہوتی ہے مگراس کی شدت میں تھکاوٹ، نیند کی کمی یا کیفین یا دیگرلتوں سے اضافےکا خطرہ ہوتا ہے۔اکثرتواس طرح نیند سےاچانک جاگنا فکرمندی کا باعث نہیں ہوتا، تاہم اس کا سامنا اکثرہواورآسانی سےسونا مشکل ہوجائےتوبہترہےکہ ڈاکٹرسےرجوع کرلیں۔ کبھی کبھارنیند سے اچانک چونکنا کسی بیماری کی علامت بھی ہوتا ہےتواس کی شدت میں اضافےاورمسلسل اس کا تجربہ ہونے پرڈاکٹرسےچیک کرالینا اچھا خیال ہے۔
مثال کےطورپرسلیپ اپنیا، ایسا مرض جس کے دوران سوتے ہوئے باربارسانس چند لمحوں کے لیےتھم جاتی ہے،کے نتیجے میں مسلزمیں کھچاﺅ پیدا ہوتا ہےاورماہرین کے مطابق جب سانس کی گزرگاہ بند ہواورآکسیجن کی سطح میں کمی ہوجائے تو دماغ ایسےسگنل بھیجتا ہے جو مسلزمیں کسی قسم کے جھٹکے کا باعث بنتے ہیں۔اس مسئلےکی روک تھام کےلیے کوئی بہتر طریقہ کارتو موجود نہیں مگرسونے کا ایک وقت طےکرکے اورآرام دہ ماحول میں نیند سےاس کا امکان کم کیا جاسکتا ہے۔ ذہنی تناﺅمیں کمی لانا اورکیفین یا چائےاورکافی کا کم استعمال بھی اس حوالےسے بھی مددگارثابت ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close