سری نگرکےشہری نےبرف سےکاربنادی

سری نگرکے شہری نےبرفباری کےدوران زمین پر پڑی برف سےاپنے فن کامظاہرہ کرتےہوئےکاربنا کر سب کوحیران کردیا۔سری نگرکےرہائشی اس باصلاحیت شہری کا نام زبیراحمد ہےجو کاروں کا مکینک تو نہیں لیکن کاروں کا سامان فروخت کرنےکا کاروبارکرتا ہےاوراس نےاپنےکاروبارکوہی ذہن میں رکھتے ہوئےزمین پرپڑی برف سےکوئی انسانی پتلا بنانےکےبجائےکارہی بناڈالی۔
زبیراحمد نےکارپرخوبصورت رنگ بھی کرے جس سے ان کے فن کودیکھنےکےلیے بڑی تعداد میں لوگوں کا رش لگ گیا، لوگوں نےبرف سے بنی کارکےتصاویربھی لیں جو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔زبیراحمد کا کہناہےکہ انہیں بچپن سے ہی برف سے چیزیں بنا نے کا شوق ہے، وہ کار کے سامان کا بزنس کرتےہیں اوراسی وجہ سےانہوں نےکاربنانےکا ارادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close