کوئی پی ٹی آئی رہنما مجھے بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کرے

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ کچھ لوگوں اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، عمران خان نے تنبیہ کی کہ کوئی انہیں ‘بائی پاس’ کرنے کی کوشش نہ کرے۔

باخبر ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران کان نے جلد احتجاج کی کال کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لیڈرز کو پارٹی پالیسیوں پرعمل کرنا لازم ہے، کوئی پارٹی لیڈر مجھے بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کرے۔

مریم اورنگزیب، جاوید لطیف کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ مجھے تمام تنظیمیں فعال چاہئیں اور پارٹی پالیسی پرعمل درآمد کیلیے شیریں مزاری کو مانیٹر مقرر کیا گیا ہے ۔

عمران خان نے حکومت کے کسی بھی غلط ایکشن پر بیک وقت میڈیا اور سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جوپارٹی پالیسی پرعمل وہ کور کمیٹی کا حصہ نہیں ہو گا۔

Related Articles

Back to top button