بنگلہ دیشی ٹیم آج رات لاہور پہنچے گی

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے آج شب لاہور پہنچے گی۔ صدر بنگلہ دیش بورڈ ناظم الحسن، ڈائریکٹر کرکٹ اکرم خان، چیف سلیکٹر منہاج العابدین اور بنگلہ دیش انٹیلی جنس کے افسران بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا ۔ جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، جب کہ بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان محمود اللہ جمعرات کو ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کریں گے۔
ٹی 20 سیریز کےلیے پاکستان آنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کو پہلے جمعرات کی صبح 10 بجے لاہور پہنچنا تھا، تاہم اب شیڈول میں تبدیلی کے باعث مہمان ٹیم اب ڈھاکہ سے براہ راست بدھ رات لاہور آئے گی۔
پاکستان اور بنگلہ ديش کے درمیان ٹی 20 ميچز 24، 25 اور 27 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم ميں کھیلے جائیں گے، جس کےلیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔
آل راؤنڈر شکیب الحسن معطلی کے باعث پہلے ہی ٹیم سے باہر ہیں، جب کہ تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم نے دورہ پاکستان سے انکار کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close