پاک، بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آئی سی سی نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میچ ریفری کے فرائض سابق سری لنکن کرکٹر رنجن مدوگالے کے سپرد کیے ہیں۔
تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض پاکستان کےاحسن رضا اور شوزب رضا انجام دیں گے جب کہ احمد شہاب کو تھرڈ اور طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جب کہ دوسرا میچ 25 اور تیسرا اور آخری میچ 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close