انڈونیشیا کے ساحل پر موجود جل پری کی تصاویر وائرل

انڈونیشیا کے مشہور سیاحتی جزیرے بالی کے ساحل پر ایک جل پری دیکھی گئی ہے جس کی تصاویر بھی وائرل ہوگئی ہیں۔
رضاکاروں کی جانب سے بالی کے مشہور ساحل پر موجود کچرا صاف کیاجارہا تھا کہ اس دوران پلاسٹک کی بوتلوں اور تھیلیوں کے بیچ نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس جل پری نظر آئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘جل پری جس کا نچلا دھڑ مچھلی کا اور اوپری حصہ عورت کا ہے’ ساحل پر محو استراحت ہے۔خبر ایجنسی نے ساحل پر نظر آنے والی جل پری سے متعلق اصل حقائق بھی بتائے ہیں۔
خبر ایجنسی کو ساحل کی صفائی کرنے والے ایک رضا کرار نے بتایا کہ جل پری کے لباس میں موجود شخصیت دراصل وہاں ڈرون کیمرے کے لیے پوز دے رہی تھی اور بعد میں اس نے رضاکاروں کے ساتھ ساحل کی صفائی میں بھی حصہ لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button