345 ڈالر کی گھڑی سات لاکھ ڈالرز میں نیلام

امریکہ میں ایک شہری نے اپنی ایک بہت پرانی گھڑی کو نیلامی کےلیے پیش کیا، نیلامی کی بولی سن کر ان صاحب کے ہوش ہی اڑگئے۔
نیویارک میں ایک امریکی فضائیہ کے سابق اہلکار نے 1974 میں ایک گھڑی خریدی تھی اور انہوں نے یہ گھڑی 345 ڈالرز میں خریدی تھی۔
پرانی اشیاء کی نیلامی میں انہوں نے بھی اپنی گھڑی پیش کردی لیکن جب ان کی گھڑی کی قیمت کا تخمینہ 7 لاکھ ڈالر لگایا گیا تو یہ اس کی نئی قیمت سن کر حیران اور پریشان ہی ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا آپ مجھ سےمذاق کررہےہیں؟
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق فوجی نے70کی دہائی میں لی گئی گھڑی استعمال ہی نہیں کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close