مگرمچھ کی گردن سے ٹائر نکالیں اور انعام پائیں

مگرمچھ وہ جاندار ہے جس کو دور سے دیکھنا بھی کچھ لوگوں کو خوفزدہ کردینے کے لیے کافی ہوتا ہے، تو اس کے قریب جانے کا خیال تو بیشتر افراد کے ہوش اڑا سکتا ہے۔ مگر کیا آپ انعام جیتنے کے لیے ایک مگرمچھ کی گردن میں پھنسے کو ٹائر نکالنے کی ہمت کرسکیں گے؟اگر ہاں تو انڈونیشیا میں ایک 13 فٹ کا مگرمچھ آپ کا منتظر ہے۔
اے ایف پی فوٹوانڈونیشیا کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق اس مگرمچھ کے گردن میں کئی سال سے ٹائر پھنسا ہوا ہے اور اب حکام نے اسے نکالنے والے کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔یہ مگرمچھ اپنی گردن میں اس ٹائر کے ساتھ کم از کم 2016 سے تیرتا نظر آرہا ہے اور یہ معلوم نہیں کہ یہ اس کی گردن میں پہنچ کیسے گیا۔

اے ایف پی فوٹورپورٹ کے مطابق ممکنہ طور یہ مگرمچھوں کی ایک نسل Siamese سے تعلق رکھتا ہے جو کہ جنوبی مشرقی ایشیا میں پائی جاتی ہے اور اس کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ ایسے مگرمچھوں کی تعداد ایک ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے۔
اب 4 سال بعد انڈونیشین حکام نے اس مگرمچھ کو اس مشکل سے نکالنے والے کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے تاہم کیا اعلان دیا جائے گا، اس کی تفصیلات نہیں دی گئی۔اس سے پہلے بھی مگرمچھ کی گردن سے ٹائر نکالنے کے لیے ناکام کوششیں کی جاچکی ہیں۔
جنوری 2018 میں ایک ماہر ٹائر کو نکالنے کی ناکام کوشش کی جبکہ اسی سال حکام کی جانب سے مگرمچھ کو مختلف لالچ دیکر یہ کام کرنے کی ناکام کوششیں کی گئیں۔یہ مگرمچھ 2018 میں اس خطے میں زلزلے اور سونامی سے بچنے میں بھی کامیاب رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close