2 ارب 31 کروڑ مالیت عروسی جوڑا

ہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شادی کا جوڑا بہترین ہو جس کےلیے اکثر مہنگے ڈیزائنر سے بھی جوڑے تیار کروائے جاتے ہیں۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عروسی لباس کی نمائش کی گئی جس میں دنیا کا تیسرا مہنگا ترین عروسی لباس نمائش کےلیے پیش کیا گیا۔ اس مہنگے ترین عروسی لباس کی قیمت 2 ارب31 کروڑ روپے مالیت ہے اور اس برائیڈل گاؤن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سیکڑوں ہیرے اور قیمتی پتھر جَڑے ہوئے ہیں۔ اس عروسی گاؤن کو مصری ڈیزائنر ہانی البہیری نے پیرس میں ’اورینٹل فیشن شو‘ کے دوران پیش کیا۔
ہلکے سرمئی جالی دار ریشمی آرگنزا سے بنائے گئے اس لباس کی تیاری پر 800 گھنٹے صَرف ہوئے جب کہ اس گاؤن کا آرڈر ایک امیر مصری فیملی نے دیا تھا۔
واضح رہے کہ دنیا کا سب سے مہنگا ترین لباس “نائٹ اینجل آف کوالا لمپور” ملائیشیا کے ڈیزائنر نے 2009 میں تیار کیا تھا جس کی قیمت 4 ارب 63 کروڑ روپے تھی۔
اس مہنگے ترین لباس میں 751 ہیرے اور قیمتی پتھر جَڑے تھے جن کا مجموعی وزن 1100 قیراط تھا۔
دوسری جانب دنیا کا دوسرا مہنگا ترین لباس عبایا ڈریس برطانوی ڈیزائنر نے 2013 میں بنایا تھا جس کی قیمت 2 ارب 73 کروڑ روپے تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close