برطانوی شہزادی میگھن مارکل کی ہم شکل سےملیے

سوشل میڈیا صارفین اکثراوقات انٹرنیٹ پراپنی پسندیدہ معروف شخصیات کی ہم شکل شخصیت ڈھونڈ ہی لیتے ہیں جن میں صارفین متعدد شخصیات کی ہم شکل دریافت کرچکے ہیں اور ان میں بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی شامل ہیں۔
اب سوشل میڈیا صارفین نےانٹرنیٹ پربرطانوی شہزادی میگھن مارکل کی ہم شکل کو بھی ڈھونڈ لیا ہے جس کے خوب چرچے کیےجارہےہیں اورآج ہم آپ کو ان ہی سےملوانےوالے ہیں۔
امریکی ریاست میسوری سے تعلق رکھنےوالی سوشل میڈیا انفلوئنسرکے سوشل میڈیا پرچرچے ہو رہے ہیں کیونکہ یہ ہوبہ ہو برطانوی شہزادی میگھن مارکل کی طرح نظرآرہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اکیشا لینڈ نےانسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں صارفین کی جانب سے ملے جلے انداز میں تبصرے کیے جانے لگے کیونکہ یہ میگھن مارکل سے مشابہت رکھتی ہیں۔
صارفین کی جانب سے اکیشا کو برطانوی شہزادی سے تشبیہ دی جارہی ہے اور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میں اسے بہت بڑی تعریف سمجھتی ہوں کہ مجھے برطانوی شہزادی سے ملایا جا رہا ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر میگھن مارکل کے شوہر شہزادہ ہیری کے ہم شکل کے چرچے ہورہے تھے جو کافی حد تک ان سے مشابہت رکھتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close