جب بیبون نےشیرکےبچےکیساتھ ‘لائن کنگ’ کی یاد تازہ کردی

ڈزنی اسٹوڈیو کی لائیوایکشن فلم (یا انیمیٹڈ جو آپ کو ٹھیک لگے)دی لائن کنگ میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ کیسے چھوٹے سمبا کو رافیکی نامی لنگور(بندروں کی ایک نسل) کو اوپر اٹھا کر جنگل کے باسیوں کے سامنے اعلان کرتا ہے۔
وہ تو فلمی دنیا کا منظر تھا مگراب حقیقی دنیا میں بھی حیران کن طور پر اس سے ملتا جلتا نظارہ جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک میں دیکھنے میں آیا۔ اس نیشنل پارک میں گزشتہ ہفتے ایک نر بیبون (بندروں کی ایک اور قسم) نے شیر کے ایک بچے کو اٹھایا اور اسے پانا شروع کردیا۔ یہ بیبون شیر کے بچے کو درخت پرلے گیا اورایسے ظاہر کیا جس سے فلم لائن کنگ کے اس سین کی یاد تازہ ہوگئی۔
نیشنل پارک میں 20 سال سےسفاری آپریٹرکےطورپرکام کرنےوالے کرٹ سکلٹزکےمطابق انہوں نےکبھی بھی بیبون کی جانب سے ایسے رویے کو نہیں دیکھا کیونکہ وہ بچے کی صاف ستھرائی اس طرح کررہا تھا جیسے وہ اس کا بچہ ہو۔ سفاری آپریٹر نے ذرائع کو بتایا کہ ‘بیبون نے شیر کے بچے کوایسے پالنے لگا جیسے وہ بے بی بیبون ہو، نر بیبونزبچے کی پرورش کے لیےبہت کچھ کرتےہیں مگرشیرکےبچے کوجو نگہداشت فراہم کی جارہی تھی وہ بالکل ایسی تھی جیسی مادہ بیبون اپنے کسی بچےکی کرتی ہے’۔
انہوں نے بتایا کہ بیبونز اکثراس علاقے میں اکٹے ہوجاتے ہیں جہاں شیر اور تیندوے شکار پر جانے سے قبل اپنے بچوں کو چھپاتے ہیں، اورممکنہ طورپربیبون نے شیرکے اس بچے کووہاں ہی دریافت کیا ہوگا۔ بیبون بہت طاقتور ہوتے ہیں اورشیر کے بچے کو دیکھ کر وہ پرجوش ہوگئے اورن میں لڑائی ہوگئی، جس میں ایک کامیاب ہوا مگروہ ممکنہ طورپراندرونی پر زخمی ہوچکا تھا، جبکہ اس گرم صبح شیر کے بچے میں پانی کی کمی کی علامات ظاہر ہونے لگی تھیں۔ اس موقع پر کرٹ سکلٹزاوردیگرنے اس نظارے کوکیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔
کرٹ کا کہنا تھا ‘مجھے شیر کے بچے کے بچنےکا امکان نظرنہیں آتا، بیبونزکی یہ ٹولی کافی بڑی ہے اور ایک جوان شیر کے لیے بھی ان کا سامنا ممکن نہیں، قدرت کئی باربہت ظالم ہوتی ہے اور شیر کے اس بچے کی بقا آسان نہیں ہوگی، جب یہ بچہ بڑا ہوگا تو بیبون کے لیے خطرہ ثابت ہوگا، میں نے دیکھا ہے کہ بیبون انتہائی بےرحمی سے تیندوے کےبچوں کو ماردیتے ہیں اورایسا سنا ہے کہ یہ جانورشیروں کے بچوں کو بھی مارتے ہیں’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close