حکومت کا چینی کی برآمد پرفوری پابندی عائدکرنے کا فیصلہ

حکومت نے ہر گزرتے دن کے ساتھ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلیے چینی کی برآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی کی برآمد پر پابندی کے نتیجے میں ساڑھے تین لاکھ ٹن چینی کی برآمد روک لی جائے گی۔ وزیر اعظم نے چینی کی درآمد کی بھی منظوری دے دی ہے جس کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں چینی کی دستیابی یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا۔
حکومت نے چینی کی برآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کامرس ڈویژن کی سمری کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق پابندی سے ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی برآمد روک لی جائے گی۔
وزیراعظم کی جانب سے 1100ملین ٹن چینی کےباقی ماندہ کوٹےکی برآمد نہ کرنے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے رجوع کرنے اور وفاقی سطح پر کامرس ڈویژن کو3لاکھ ملین ٹن چینی درآمد کرنے کا کہا گیا تھا ۔ فیصلے کے بعد ٹیکس اور امپورٹ ڈیوٹی کے بغیر درآمد ملکی پیداوار کے مقابلے چینی سستے نرخ پر دستیاب ہوگی۔
ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی ہفتہ وارقومی ریٹیل پرائس79.06روپےفی کلوہے اور عالمی تنظیموں کےمطابق یہ قیمت اس وقت62.60 روپے فی کلو گرام ہے۔
ادھر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں خطے کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو آئی ٹی سیکٹر میں مضبوط کرنے کے لیے پاکستان سے آئی ٹی سافٹ وئیرز کی ایکسپورٹس بڑھانے کےلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔
ملک بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا نیٹ ورک بڑھانے کے لئے اہم فیصلے کیے گئے، چھوٹے سافٹ وئیر ایکسپورٹرز کے لئے ریلیف پیکج متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت اسلام آباد میں 40 ایکٹر پر مشتمل سافٹ ویئر سٹی بنایا جائیگا، لوکل سافٹ وئیر کمپنیوں کو سافٹ وئیر سٹی میں سہولتیں ملیں گی۔ پاکستانی ادارے لوکل کمپنیوں سے سافٹ وئیر خریدیں گے، صوبائی اور وفاق کی جانب سے عائد ڈبل ٹیکس ختم کر دیا جائے گا اور ایکسپورٹرز کو ڈالر کا ایکسچینچ ریٹ مارکیٹ سے بہتر دیا جائے گا، ایکسپورٹرز رسیو ایبل رقم کے مساوی لون حاصل کر سکیں گے، اس کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد کی تمام یونیورسٹیز کو انٹرکنیکٹ کر کے ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close