راکھی ساونت کی خودکشی کی دھمکی

بالی ووڈ اداکارہ، ڈانسر اورمتنازع بیانات دینے کے لیے مشہورراکھی ساونت نے خودکشی کرنے کی دھمکی دی ہے۔
اپنے متنازع بیانات اور حرکتوں کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنی رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر ایسا بیان دے دیا ہے کہ سرخیوں کا حصہ بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک کافی شاپ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بھارت میں پھیلی کالی پھپھوندی پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام والدین سے گزارش کی کہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔راکھی نے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا آپ کے بچے جب باہر سے کھیل کر واپس آئیں تو انہیں فوراً نہلائیں اور ان کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔ کیونکہ کسی کو نہیں معلوم وائرس کسے اور کب لگ جائے۔ بچے اس وقت صحت مند اور محفوظ رہیں گے جب ماں باپ ان کے لیے دعا کریں گے۔
راکھی نے مزید کہا اگر میرے ملک کے بچوں کو کچھ ہوا تو میں خودکشی کرلوں گی کیونکہ میں بچوں کی یہ حالت دیکھ نہیں پاؤں گی مجھے بہت رونا آئے گا، میں دل کی بہت کمزور ہوں اگر بچوں کو کچھ ہوا تو دیکھ نہیں پاؤں گی۔
راکھی ساونت نے بھارت میں کورونا وائرس کے شکار بچوں کے لیے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان کے والدین ان کے لیے دعا مانگیں کیونکہ دوا اور دعا دینے والا وہی ہے اوپر والا۔ آپ سوچیں مجھے آج تک کورونا کیوں نہیں ہوا کیونکہ میں گھٹنوں کے بل جھک کرمیرے خاندان، بچوں اور دیگر لوگوں کے لیے دعا مانگتی ہوں۔

Related Articles

Back to top button