اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کے لیے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فروری کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close