پہلا ’ہم وویمن لیڈرز ایوارڈ‘ کا 19 فروری کو انعقاد ہوگا

’لکس‘ اور’ہم ٹی وی‘ نے دیگر اداروں کے اشتراک سے آئندہ ہفتے پہلا ’ہم وویمن لیڈرز ایوارڈ‘ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ ’ہم وویمن لیڈرز ایوارڈ‘ کی دور روزہ تقریب آئندہ ہفتے 18 فروری سے سندھ گورنر ہاؤس کراچی میں شروع ہوگی جو 19 فروری تک جاری رہے گی۔
ایوارڈ تقریب کے آخری روز ملکی و غیر ملکی خواتین کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان میں کسی بھی ایوارڈ کو صرف خواتین کے لیے مخصوص کیا جائے گا اور تقریب میں عالمی سطح پر نمایاں خدمات سر انجام دینے والی خواتین کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔
ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے ایوارڈ کی ایڈوائزری کمیٹی کے دریگر ارکان کے ساتھ پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کی خواتین کو بھی ’ہم وویمن لیڈرز ایوارڈ‘ میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ ایوارڈز تقریب سے پاکستان کی نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر ہوں گے اور وہ دیگر خواتین کی کہانیاں سن کر آگے بڑھیں گی۔منتطمین نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایوارڈز تقریب میں کتنی خواتین کو کن کن کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جائیں گے تاہم بتایا گیا کہ کہ ملکی و غیر ملکی خواتین کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
منتطمین نے یہ عندیہ بھی دیا کہ آگے چل کر ایوارڈز تقریب کو بیرون ملک بھی منعقد کیا جائے گا تاہم پہلے ہم وویمن لیڈرز ایوارڈ کی تقریب سندھ گورنر ہاؤس میں ہو گی اور صدر مملکت عارف علوی صاحب اس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close