کوئٹہ :مغربی بائی پاس کے قریب گیس ٹینکر میں دھماکہ

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب لیکویفائڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اداروں کے مطابق رات گئے دھماکا اس وقت ہوا جب ایل پی جی لوڈ کی جارہی تھی۔
وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے ایل پی جی ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد کی موت کی تصدیق کی۔
واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے۔
تاہم رات ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے کام کو عارضی طور پر روکنا پڑا اور صبح روشنی ہوتے ہی امدادی کارروائیاں کی گئی۔ جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی لاشوں کو بی ایم ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ صوبائی وزیرداخلہ ضیا اللہ لانگو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
خیال رہے کہ ملک میں گیس سلینڈر اور اسی طرح کے گیس بھرنے کے دیگر واقعات میں متعدد افراد ضاں بحق ہوچکے ہیں، تاہم احتیاطی تدابیر نہ اپنانے سے ان واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔
رواں برس یہ رپورٹ ہوا تھا کہ کراچی میں گیس سیلنڈر کی دکان میں آگ لگ گئی تھی، تاہم مذکورہ واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تھا۔
اس کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی رواں برس ایک سی این جی اسٹیشن پر گیس بھرنے کے دوران گاڑی میں دھماکا ہوا تھا۔
قبل ازیں سال 2018 میں صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں اسکول وین میں سیلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جب کہ 10 سے زائد شدید جھلس گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button