محمد آصف مسلسل تیسری بار قومی اسنوکر چیمپئن بن گئے

ورلڈ چیمپئن محمد آصف مسلسل تیسری بار قومی اسنوکر چیمپئن بن گئے۔کراچی میں ہونے والی45 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف نے شاہد آفتاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7-8 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔قومی اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل 15فریمز پر مشتمل تھا جب کہ فائنل مقابلہ 6 گھنٹے تک جاری رہا۔
شاہدآفتاب نے ابتدا سے ہی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آصف کو دباؤمیں رکھا، انہوں نے 5 مسلسل فریمز جیت کر آصف پر 2-6 کی برتری حاصل کرلی۔ آصف نے 2 فریمز جیت کر خسارہ کم کیا لیکن 11 واں فریم شاہد نے اپنے نام کرکے اسکور 4-7 کردیا ۔
عالمی چیمپئن محمدآصف نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل 4 فریمز جیت کرنیشنل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔خیال رہے کہ محمد آصف نے گذشتہ سال نومبر میں ترکی میں ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، اس سے قبل 2012 میں بھی انہوں نے ورلڈ چیمپئن شپ جیتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close