ماہرہ خان کا پرنس چارمنگ سامنے آگیا


پاکستانی ڈرامہ ’ہم سفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ماہرہ خان اپنی مختصر دورانیے کی فلم ’پرنس چارمنگ‘ کی وجہ سے ایک بارہھر سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں۔ 12 منٹ پر محیط مختصر ترین دورانیے کی اس فلم کو حال ہی میں ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک یوٹیوب پر دو لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس فلم کی دھوم ہے۔
اداکار شہریار منور کی ہدایت کردہ اس فلم کا دورانیہ صرف 12 منٹ ہے جس میں مائرہ خان اور زاہد خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس فلم پر جاری بحث پر نظر دوڑائی جائے تو ایک بات تو صاف ظاہر ہے کہ اس فلم میں ماہرہ خان کی اداکاری پر شاید ہی کسی نے سوال اٹھایا ہو۔ جہاں ہر کوئی ماہرہ خان کی اداکاری کی تعریف کرتا دکھائی دیتا ہے وہیں کچھ صارفین شہریار منور کی ہدایت کاری کو بھی داد دیتے نظر آتے ہیں۔فلم ’پرنس چارمنگ‘ میں ماہرہ خان کی اداکاری اور شہریار منور کی ہدایت کاری کے علاوہ سوشل میڈیا پر اس فلم کا موضوع بھی زیر بحث ہے اور اس حوالے سے لوگوں کی رائے کسی حد تک منقسم نظر آتی ہے۔راس فلم میں ماہرہ خان ایک ہاؤس وائف شہرزاد جبکہ زاہد احمد، ان کے شوہر اکبر کا کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ فلم ان دونوں کی ازدواجی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔
فلم ’پرنس چارمنگ‘ میں دراصل شادی کے بعد خواتین میں ڈپریشن کے مسائل کو سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے ، فلم میں دکھایا گیا کہ ماہرہ خان شادی کے بعد اپنے شوہر سے کم توجہ ملنے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہیں۔ایک بیٹی کی ماں شہرزاد کا شوہر جب ہر وقت اپنے کام میں مصروف رہتا ہے اور انھیں مناسب وقت نہیں دے پاتا تو ماہرہ اپنے خیالوں کی دنیا میں ہی اپنے شوہر سے رومانس کرنے لگتی ہیں۔ عام طور پر ہاؤس وائف کے ڈپریشن پر بات نہیں کی جاتی لیکن اس پر خوبصورت فلم بنائی گئی۔ بہت سے لوگوں کو شاید ایک ہاؤس وائف کا ڈپریشن کی وجہ سے خیالی دنیا میں کھوئے رہنا پسند نہیں آیا لیکن کچھ صارفین خصوصاً خواتین ایسی بھی ہیں جو اس فلم کی کہانی سے 100 فیصد متفق نظر آتی ہیں۔
جویریہ نامی صارف نے لکھا کہ شادی کے بعد ڈپریشن ایک حقیقت ہے اور اس بارے میں بات کرنا صحیح ہے اگرچہ جب خواتین اس بارے میں لوگوں سے بات کرتی ہیں تو انھیں منفی رویوں اور تنقید کا سامنا کرتا پڑتا ہے۔ ریحانہ نے ہدایت کار شہریار منور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کیا زبردست پیغام ہے۔ بہت سے لوگ ایسے موضوعات سے دور بھاگتے ہیں لیکن آپ نے نہ صرف اس پر روشی ڈالنے کی کوشش کی بلکہ اس فلم کو ایک بہترین انداز میں انجام تک پہنچایا۔
لیکن رابعہ علی نے ملے جلے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شادی کے بعد ڈیپریشن عام ہے اور یہ بھی غلط نہیں کہ خواتین کو کسی پرنس چارمنگ کے خواب دیکھنے کی بجائے اپنے بچوں اور گھر پر توجہ دینی چاہئے۔

Related Articles

Back to top button