کبڈی ورلڈ کپ میں کینیڈا، ایران اور انگلینڈ کی فتح

فیصل آباد میں سجے کبڈی ورلڈکپ میلے میں کینیڈا، ایران اور انگلینڈ نے کامیابی سمیٹ لی، آج پاکستان اور دفاعی چیمپئن بھارت سمیت جرمن ٹیمیں اپنے میچ کھیلیں گی۔
بدھ کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے آزربائیجان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 31-40 سے زیر کیا۔دن کے بقیہ دونوں میچز یکطرفہ ثابت ہوئے اور ایران نے جرمنی کو 23-55 اور انگلینڈ نے سیرالیون کو 26-41 سے مات دے کر قیمتی پوائنٹس حاصل کیے۔
پہلے میچ میں کینیڈا کے نوین کو بہترین رائیڈر قرار دیا گیا جبکہ بہترین اسٹاپر کینیڈا کے روی کمار قرار پائے۔
ایران کے میچ میں بہترین رائیڈر کا ایوارڈ میثل محمدی اور بہترین اسٹاپر کپتان علی سفاری قرار پائے۔
آج فیصل آباد میں ایران کا سامنا بھارت، جرمنی کا سیران لیون سے ہو گا جبکہ دن کے آخری میچ میں میزبان پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close