مولانا نے دوبارہ دھرنا دیا تو دھر لیے جائیں گے

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طرف سے ایک بار پھر حکومت مخالف مارچ اور دھرنے کا عندیہ دئیے جانے کے بعد وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہےکہ مولانا ا ب دھرنا دینے اسلام آباد آئے تو ان کی خیر نہیں ہوگی اور دھر لیا جائے گا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پہلے دھرنے کی بات اور تھی، اب ویسے کسی دھرنے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اب اسلام آباد آنے کی کوشش کی تو ان کی خیر نہیں ہوگی۔اس مرتبہ مولانا نے دھرنا دینے کی کوشش کی تو وہ فوری دبوچ لیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان دوبارہ کوئی دھرنا دیں یا شہباز شریف پاکستان واپس آئیں ، عمران خان کی حکومت کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک مرتبہ پھر حکومت گرانے کیلئے کوششیں کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مولانا کا کہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کیلئے ضروری ہے کہ موجودہ حکومت کا جلد سے جلد خاتمہ کیا جائے۔ تاہم مولانا نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس مرتبہ حکومت مخالف تحریک کیلئے اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے مدد نہیں مانگے گے۔
مولانا کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں صرف ایک ہی حقیقی اپوزیشن رہ گئی ہے اور وہ ان کی جماعت ہے۔ جبکہ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ برس اکتوبر میں حکومت مخالفت دھرنا دیا تھا اور ہزاروں لوگوں کیساتھ اسلام آباد پہنچے تھے۔ تاہم کئی روز تک اسلام آباد میں بیٹھے رہنے کے باوجود مولانا اپنا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے، اور پھر دھرنا ختم کر کے گھر چل دیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close