خیبرپختونخوا: شہدا پولیس کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا معاہدہ

خیبر پختونخوا پولیس نے کانسپٹ اسکول سسٹم کے ساتھ معاہدہ کرلیا جس کے تحت مذکورہ غیرسرکاری تنظیم شہدائے پولیس کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرگی۔معاہدے کے تحت حاضر پولیس اہلکاروں کے بچے بھی آدھی فیس میں تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) سجاد خان اور اسکول کے پرنسپل عماد اکبر نے معاہدے پر دستخط کیے جس میں طلبہ، اساتذہ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس شیخ ملٹن محمد طیب جان نے شرکت کی۔
اس ضمن میں ڈی پی او ساجد خان نے معاہدے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ‘بے شمار قربانیاں دیں’ اور یہ ‘ شہدا کے ورثا کی خدمت کرنا معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری’ ہے۔ڈی پی او ساجد خان نے کہا کہ ‘ہم نے پولیس شہدا کے لواحقین کے لیے پولیس ہسپتال، ایک پیشہ ور تربیتی مرکز اور دیگر سہولیاتی مراکز قائم کیے ہیں کیونکہ ان کی ضروریات کو پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانی دینے والے پولیس اہکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خیبر پختونخوا میں ہر سال 4 اگست کو ‘یوم شہدائے پولیس’ منایا جاتا ہے۔2015 کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک ہزار 5 سو 11 پولیس افسران اور جوان جان دے چکے ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانی دینے والے 1511 اہلکاروں میں ایک آئی جی (انسپکٹر جنرل)، 2 ڈی آئی جی، 5 ایس پی، 20 اے ایس پی و ڈی ایس پی، 22 انسپکٹر، 103 سب انسپکٹر، ایک 124 اے ایس آئی، 133 ہیڈ کانسٹیبل اور 1100 کانسٹیبل شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close