فلم ’الہ دین‘ کے سیکوئل پر کام شروع ہوگیا

مشہور زمانہ فلم ’الہ دین‘ کے پروڈیوسرز نے فلم کی شاندار کامیابی کے بعد اس کے سیکوئل پر کام شروع کردیا ہے۔
پروڈیوسرز ڈین لن اور جوناتھن ایرچ اس نئی فلم پر دوبارہ کام کررہے ہیں اور انہیں اُمید ہے کہ وہ الہ دین کی ہدایات دینے والے ڈائریکٹر گائے ریچی کو اس کے سیکوئل کےلیے بھی واپس لے آئیں گے۔
خیال رہے کہ 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’الہ دین‘ کا مرکزی کردار کینیڈین اداکار مینا مسعود نے ادا کیا، برطانوی اداکارہ ناومی اسکاٹ فلم میں ‘جاسمین’ بنیں جب کہ جینی کا کامیاب کردار ول اسمتھ نے نبھایا۔
اس فلم کے سیکوئل میں بھی پروڈیوسرز ان ہی تینوں کرداروں کو دوبارہ کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں البتہ فلم کا اسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد ہی ان تینوں اداکاروں کو فلم میں کاسٹ کرنے کی آفر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گائے ریچی کی ہدایات میں بننے والی فلم ‘الہ دین’ 1992 میں ریلیز ہوئی کارٹون فلم الہ دین کا لائیو ایکشن ری میک ہے۔
کارٹون فلم ‘الہ دین’ نے اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں 76 ارب پاکستانی روپے سے زائد کمائے اور یہ فلم آج بھی بچوں اور بڑوں دونوں کے درمیان نہایت مقبول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close