ماہم، فیضان ازدواجی کرداروں کے بعد حقیقی میاں بیوی کیسے بنے؟

شوبز دنیا کی مقبول جوڑی ماہم عامر اور فیضان شیخ تھیٹر میں میاں بیوی کا کرادا ادا کرتے حقیقی زندگی میں بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، حال ہی میں دونوں میاں اور بیوی مزاحیہ پروگرام ’’حد کر دی‘‘ میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے حقیقی زندگی سمیت شوبز پر کھل کر باتیں کیں، پروگرام کے دوران ماہم عامر نے انکشاف کیا کہ شوہر فیضان شیخ سے قبل انہیں بھی ریئلٹی گیم شو ’’تماشا گھر‘‘ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔فیضان شیخ نے بتایا کہ دونوں اپنی مرضی سے کام کرتے ہیں، کوئی ایک دوسرے کو نہیں روکتا جبکہ کسی بھی ڈرامے یا منصوبے میں کام کرنے کا بھی ہر کسی کا آخری فیصلہ اپنا ہوتا ہے، ماہم عامر کا کہنا تھا کہ دونوں ایک دوسرے سے مشورہ ضرور کرتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ ہر کسی کا اپنا ہوتا ہے، اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جیسے ان کے شوہر شادی سے پہلے تھے، ویسے ہی ہیں، ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، فیضان شیخ کے مطابق وہ جس طرح پہلے ماہم عامر سے محبت کرتے تھے یا ان کی جس طرح عزت کرتے تھے، اب بھی ویسے ہی کرتے ہیں۔فیضان شیخ کا کہنا تھا کہ والدہ کے شوبز میں ہونے کی وجہ سے انہیں یہ فائدہ ہوا کہ ان کے لیے انڈسٹری میں کام کرنا مشکل نہیں بنا، انہیں ہر چیز کا پتا تھا، معین اختر سمیت عمر شریف کو ریہرسل کرتے ہوئے بھی دیکھا کرتے تھے، ان کے سامنے ہی تھیٹر سمیت ڈراموں کی تیاری ہوتی تھی، اس لیے ان کے لیے شوبز کی چیزیں نئی نہیں تھیں۔فیضان شیخ کے مطابق اگر وہ والدہ سے مدد لے کر شوبز میں کام کرتے رہتے تو اب تک پتا نہیں کہاں پہنچ چکے ہوتے، ماہم عامر نے بتایا کہ دونوں کی پہلی ملاقات ایک تھیٹر کے آڈیشن کے دوران ہوئی، جہاں وہ آڈیشن دینی گئی تھیں۔فیضان شیخ نے بتایا کہ وہ ماہم عامر کا آڈیشن دیکھ رہے تھے، وہ پہلے ہی تھیٹر کے مرکزی کردار کے لیے فائنل ہوچکے تھے، انہوں نے ہدایت کار کو مشورہ دیا کہ لڑکی اچھی پرفارمنس دے رہی ہیں، انہیں کاسٹ کر کے دیکھتے ہیں۔ماہم عامر کے مطابق تھیٹر میں دونوں نے میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا،تھیٹر میں شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کرنے کے بعد دونوں نے شادی کرلی، ڈرامے میں میاں اور بیوی بننے کے بعد وہ حقیقت میں بھی شریک حیات بنے اور ہدایت کار آج تک انہیں بولتے ہیں کہ ان کی وجہ سے ہی ان کی شادی ہوئی، دونوں نے اگست 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا شمار رومانوی جوڑیوں

’’اداکارہ ہانیہ عامر، بھارتی ریپر بادشاہ میں قربتوں کے چرچے‘‘

میں ہوتا ہے، ان کے ہاں اگست 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

Related Articles

Back to top button