عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

عراق میں امریکی فوج کے زیر کنٹرول کرکوک گورنری میں قائم’کی وان’ نامی ایک فوجی اڈے پر ‘کاتیوشا’ راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اس فوجی اڈے پر امریکی فوج بھی تعینات ہے۔
ذرائع کے مطابق ‘کی وان’ فوجی اڈے پر جہاں راکٹ گرا ہے عراق کی فیڈرل پولیس کے بریگیڈ چھ کا ہیڈ کواٹر بھی موجود ہے جب کہ اسپیشل فورس کے بریگیڈ 16 اور کرکوک میں انسداد دہشت گرد فورس کا بھی ہیڈ کواٹر موجود ہے۔ اڈے پر راکٹ حملے کے وقت موسم خراب ہونے کے باوجود امریکی فوج کے جنگی طیاروں کو نچلی پروازوں کے ساتھ اڑانیں بھرتے دیکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 27 دسمبر 2019ء کو عراق میں قائم “K1″‘امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے راکٹ حملے میں ایک امریکی ٹھیکیدار ہلاک ہوگیا تھا۔ امریکا نے اس حملے کا الزام حزب اللہ ملیشیا پر عائد کیا تھا۔
اس واقعے کے بعد چند ایام کے بعد امریکی فوج نے عراق میں متعدد مقامات پر بمباری کرکے الحشد ملیشیا کے 25 جنگجو ہلاک کردیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close