شوبز خواتین کا عریاں تصاویر کھنچوانا عقلمندی کی بات نہیں

معروف اداکارہ و مارننگ شو میزبان جگن کاظم کا کہنا ہے کہ پاکستانی میڈیا میں خواتین کو خاص طور پر ٹارگٹ کرکے ان کی نامناسب تصاویر اور ویڈیوز لیک کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کسی کا بھی نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ مانا کہ آج کل سوشل میڈیا کے زمانے میں ہر چیز وائرل ہوجاتی ہے شاید ایسی تصاویر کھنچوانا عقلمندی کی بات نہیں ہے۔ لیکن میرا سوال یہ ہے کہ جب مرد ماڈلز، جو نامناسب ملبوسات میں ہوتے ہیں، تو انہیں کچھ نہیں کہا جاتا لیکن میڈیا میں صرف خواتین کو ہی کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے؟
جگن کاظم کا مزید کہنا تھا کہ ‘میرے لیے یہ بات ہضم کرنا بےحد مشکل ہے کہ لوگ خصوصاً خواتین مقبولیت کے لیے خود اپنی ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔ اگر کوئی اپنی ایسی ویڈیو بنا کر ریلیز بھی کررہا ہے تو لوگ اسے شیئر کیوں کررہے ہیں؟ کم از کم اگر کوئی خود ایسا کررہا ہے تو میں اس کی تشہیر نہیں کروں گی۔
ان کے مطابق اگر کوئی اپنی نامناسب ویڈیو بناکر کسی کو بھیجتا بھی ہے تو شاید ان کا آپس میں کوئی ایسا تعلق ہوگا، لیکن اسے کوئی کچھ کیوں نہیں کہتا جو آگے اس ویڈیو کو وائرل کررہا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی میڈیا میں ایسے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں جہاں خصوصاً خواتین کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوگئیں، صبا قمر، رابی پیرزادہ اور علیزے شاہ جیسی اداکارائیں اس کا شکار بن چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close