اداکارہ شگفتہ اعجاز اپنی والدہ کی طرح موذی مرض کا شکار؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کو کینسر کے مرض کا سامنا ہے، ڈاکٹروں نے ان کو کینسر کی تشخیص کے لیے ’’پیپ سمر ٹیسٹ‘‘ کروانے کی تجویز دے ہے۔یوٹیوب پر شگفتہ اعجاز نے اپنا وی لاگ شیئر کیا جس میں اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ایک اہم خبر دی، اداکارہ نے اپنی مرحوم والدہ سے متعلق کہا کہ میری والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئی تھیں اوراب میری بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے بیٹی میری صحت کی وجہ سے کافی فکر مند ہے۔52 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُن کی بیٹی کے حساب سے اب تک انہیں 4 سے 5 بار ‘پیپ سمیر ٹیسٹ’ کروا لینا چاہئے تھا، یوٹیوب وی لاگ میں شگفتہ اعجاز نے یہ بھی بتایا کہ اُنہوں نے اپنا ٹیسٹ کروا لیا ہے جس کی رپورٹ میں فائبرائیڈز ظاہر ہوئے ہیں لہٰذا اب وہ ‘ایم آر آئی’ کروائیں گی۔شگفتہ اعجاز نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی اُن کی ‘ایم آر آئی’ کی رپورٹ آئے گی تو وہ اپنے اگلے وی لاگ میں مداحوں کو لازمی آگاہ کریں گی، دوسری جانب مداحوں کی جانب سے شگفتہ اعجاز کی صحتیابی کے لیے دُعائیں کی جا رہی ہیں۔شگفتہ اعجاز نے 1989 میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے مقبول ترین ڈراموں میں شمار ہونے والے ’جانگلوس‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، شگفتہ اعجاز 18 برس کی عمر میں شوبز میں آئی تھیں جب کہ انہوں نے دوسرا ڈراما 1991 میں ’آنچ‘ کیا، جس نے انہیں مقبولیت کی نئی بلندیوں پر پہنچایا، اداکارہ گزشتہ تین دہائیوں میں درجنوں ڈراموں میں کام کر چکی ہیں اور انہوں نے متعدد ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر انہیں کم عمری میں اچھے اور ماں بننے کے کرداروں کی وجہ سے زائد العمر دکھایا جاتا تھا اور وہ کیمرے میں 18 سال کی عمر میں بھی 25 سال کی لگتی تھیں، اداکارہ کے مطابق 2003جب میں ان کے پروڈیوس کردہ ڈرامے ’راکھ میں چنگاری‘ نے پی ٹی وی کا فرسٹ ایوارڈ جیتا، اس وقت وہ انتہائی مالی مشکلات سے گزر رہی تھیں لیکن ایوارڈ جیتنے کے بعد ان کی زندگی ہی بدل گئی۔

رینٹل پاور ریفرنسزکھل گئے،عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو طلب کر لیا

Related Articles

Back to top button