مسافر نے منزل پر پہنچنے کےلیے بس چوری کرلی

پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کو اکثر بس میں جگہ نہیں ملتی یا پھر بس ہی نہیں ملتی جس سے انہیں اپنی منزل تک پہنچنا مشکل ہوجاتا ہے۔
آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی شخص کے بارے میں بتانے والے ہیں جنہیں اپنی منزل تک پہنچنے کےلیے سواری نہیں مل سکی تو انہوں نے بس ہی چوری کرلی۔
بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک شخص جب ٹرانسپورٹ تلاش کرنے میں ناکام ہوگیا تو اس نے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کی بس ہی چوری کرلی۔ مسافر اسی چوری کی بس میں اپنی منزل تک پہنچا اور پھر بس کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
اس واقعے کے حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کی شناخت کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور اسے بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close