کیوی بائولر اعجاز10 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بائولر

بھارت کے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے بائولر اعجاز پٹیل نے پوری بھارتی ٹیم کو پویلین واپس بھیجتے ہوئے دس وکٹیں اپنے نام کر لیں ، اعجاز پٹیل یہ اعزاز حاصل کرنیوالے دنیا کے تیسرے بائولر بن گئے۔

ممبئی کے وینکھڈے سٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے اور کھانے کے وقفے کے بعد اعجاز پٹیل نے محمد سراج کی وکٹ حاصل کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، بھارتی اننگ کا آغاز تو بہت اچھا رہا اور 80 رنز تک کوئی کھلاڑی بھی آؤٹ نہیں ہوا تھا مگر پھر اعجاز پٹیل کا جادو چلا اور انہوں نے 80 رنز پر ہی 3 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔
یہ بھی پڑھیں: رانا شمیم کا اصل بیان حلفی منگوانے کیلئے ہائی کمیشن کو خط

پہلی مرتبہ بھارت میں ٹیسٹ کھیلنے والے 33 سالہ اعجاز پٹیل بھارتی بیٹنگ لائن کے لیے خطرہ بنے رہے ۔ اس دوران اگروال نے اپنے 150 رنز مکمل تو ضرور کیے لیکن وہ بالآخر اعجاز پٹیل کا ہی شکار ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ کی ایک ہی اننگ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انگلینڈ کے جم لیکر اور بھارت کے انیل کمبلے نے انجام دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button