واٹس ایپ میں ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کیا ہے

اکثر اوقات آپ غلطی سے واٹس ایپ پر کسی کو پیغام بھیج دیتے ہیں جو کئی بار شرمندگی کا باعث بھی بن جاتا ہے۔
مگر اس اپلیکشن میں ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر اس مسئلے کے حل کے طور پر کافی عرصے پہلے متعارف کرایا گیا تھا جس کی مدد سے کسی بھی پیغام کو دوسروں کی نظروں سے غائب کیا جاسکتا ہے۔
اس کےلیے ایک مخصوص وقت ہوتا ہے جس کے بعد بھیجے جانے والے میسج کو ڈیلیٹ نہیں کیا جاسکتا۔ یہ فیچر بہت مفید ہے مگر اس میں کچھ کمی بھی ہے، جن کا اعتراف واٹس ایپ نے خود بھی اپنے ایف اے کیو پیج میں کیا جو درج ذیل ہیں۔

واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن ضروری
آپ کی چیٹ ونڈو کے ساتھ دوست کی ونڈو سے میسج کو کامیابی سے ڈیلیٹ کرنے کےلیے ضروری ہے کہ آپ اور وہ فرد جس کو میسج بھیجا گیا، دونوں کا واٹس ایپ ورژن تازہ ترین ہو، اگر کسی ایک کے پاس پرانا ورژن ہوا، تو ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کام نہیں کرے گا۔ اس کا اطلاق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں طرح کے صارفین پر ہوتا ہے۔

آئی او یس میں میڈیا فائل ڈیلیٹ نہیں ہوتی
جو لوگ ایپل کے آئی فونز پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، ان کو میسج میں بھیجی گئی میڈیا فائل جیسے تصویر یا ویڈیو فون میں ان کے مخصوص فولڈر میں محفوظ ہوسکتی ہے، چاہے دوسری جانب سے اسے ڈیلیٹ ہی کیوں نہ کردیا جائے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایپل کی پرائیویسی پالیسی نے واٹس ایپ کو ڈیوائس کی گیلری تک بغیر اجازت تک رسائی نہیں دی، تاہم اینڈرائیڈ میں ایسا نہیں ہوتا۔

میسج وصول کرنے والا ڈیلیٹ کرنے سے قبل اسے دیکھ سکتا ہے
چاہے آپ فوری طور پر بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ ہی کیوں نہ کردیں، اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ جس فرد کو وہ میسج بھیجا جائے، وہ ڈیلیٹ کرنے سے قبل اسے دیکھ لے۔ ایسا اس وقت ہونے کا امکان ہوتا ہے جب وہ فرد جس کو میسج بھیجا جائے، پہلے ہی واٹس ایپ اوپن کیے ہو یا اسمارٹ فون نوٹیفکیشن یا ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن پر مواد کو چیک کررہا ہو۔

واٹس ایپ کامیابی سے ڈیلیٹ کرنے پر آگاہ نہیں کرتی
اگر آپ ہر ایک کےلیے میسج ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کسی وجہ سے ایسا نہیں ہوتا، تو بدقسمتی سے واٹس ایپ کی جانب سے آپ کو آگاہ نہیں کیا جائے گا۔ میسجنگ ایپ کی جانب سے ہر ایک کےلیے میسج ڈیلیٹ کرنے کے عمل میں ناکامی پر کسی قسم کی معلومات ارسال نہیں کی جاتی، یعنی ہوسکتا ہے کہ آپ نے کوئی میسج ڈیلیٹ کردیا ہو مگر یہ جاننا ممکن نہیں کہ میسج وصول کرنے والا اسے دیکھ چکا ہے یا نہیں۔

ایک گھنٹے تک بعد ایسا ممکن نہیں ہوتا
کسی میسج کو ہر ایک کےلیے ڈیلیٹ کرنے کا موقع ایک گھنٹے تک ہوتا ہے، اس سے قبل یہ وقت صرف 7 منٹ تھا مگر اب اسے بڑھا کر ایک گھنٹے تک کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close