مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم ہونے پر شاہد آفریدی،گوتم گمبھیر آمنے سامنے

لاہور: پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر آمنے سامنے آ گئے ۔بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم کیے جانے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادی کا حق ملنا چاہئے ، اقوام متحدہ کو کیوں بنایا گیا ہے؟ عالمی تنظیم کیوں سو رہی ہے؟ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کے خلاف نوٹس لیا جانا چاہئے ۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز گوتم گمبھیر نے شاہد آفریدی کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت سوز مظالم ، بلااشتعال جارحیت کی کون حوصلہ افزائی کر رہا ہے ، کون اس کو لے کر آیا ہے ، آپ یہ بتانا بھول گئے ہیں کہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے لیکن فکر نہ کریں ، اس کا حل بھی ہم جلد نکال لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close