انوکھی دو رنگی بلی

آج کل انٹرنیٹ پر ایک انوکھی بلی بہت مشہور ہورہی ہے۔ انسٹا گرام پر اس کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور مداحوں کو اس بلی کی مزید تصاویر کا انتظار رہتا ہے۔ دیکھنے میں یہ دو منہ والی بلی معلوم ہوتی ہے۔
اس کا چہرہ ایک جانب سے بھورا مائل سنہری ہے تو دوسرا رخ مکمل طور پر سیاہ ہے لیکن اس کی ہر ادا بہت پیاری ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ کیومیرا کے مالکان کے مطابق یہ چھوٹی عمر میں اتنی جاذبِ نظر نہ تھی لیکن ہر روز پرکشش ہوتی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی اس بلی کو دیکھنے کےلیے لوگ اس کے گھر بھی آتے ہیں۔
ایک جانب زردی مائل سنہری اور دوسری جانب سیاہ رنگت کی حامل اس بلی کی آنکھوں کی رنگت بھی مختلف ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی کیفیت جینیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوئی ہے جسے ’جینیٹک چائمریزم‘ کہتے ہیں۔ یہ کیفیت پودوں، جانوروں اور انسانوں میں بھی نظر آتی ہے۔
ماہرینِ حیوانیات کے مطابق کیومیرا بلی ہر لحاظ سے نایاب ہے اور ایسے جاندار خال خال ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ جانوروں میں اس طرح کی پیدائش کو ’موائیکزم‘ کہا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close