بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرے کا امکان

پاکستانی حکام نے مودی حکومت کی جانب سے کشمیر کو غلام بنانے کی کوشش کے جواب میں بھارت کے ساتھ فضائی رابطے ختم کرنے اور بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے پر غور شروع کر دیا ھے۔
باخبر حکومتی زرائع کے مطابق یہ تجویز بھی زیر غور ھے کہ بھارت کے ساتھ فضائی کے علاوہ زمینی راستے اور بارڈرز بھی بند کردئے جائیں گے۔ بھارت کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی معطل کرنے کے حوالے دے ھوم ورک شروع کر دیا گیا ھے۔ بھارت سے ہر قسم کے ثقافتی تعلقات بھی منقطع کیے جانے کی تجویز زیر غور ھے۔
زرائع کے مطابق اس سلسلے میں بدھ کے روز اسلام آباد میں منعقد ھونے والے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں بھی غوروخوص کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close