مورال بلند،ٹاپ فور میں آنےکی کوشش کریں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف جیت کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے، اگلے میچز میں اور بہتر پرفارم کریں گے۔ ہمارے ہاتھ میں محنت کرنا ہے، پوری ٹیم محنت کررہی ہے، ہمارا بھروسہ اپنی محنت پر ہے۔میرا جو رول ہوتا ہے میں اس کے مطابق کھیلتا ہوں، پلان کے مطابق ابتدائی لمحات میں بولنگ کرانے آتا ہوں،ہم پوری کوشش کریں گے کہ ٹاپ فور میں آئیں، ہمارے ذہن میں ہے کہ ہم کو اپنا رن ریٹ بھی برقرار رکھنا ہے۔جب ٹیم ہار رہی ہوتی ہے تو سب کہتے ہیں کہ کوئی جان نہیں لگا رہا، اگر ٹیم جیت رہی ہوتی تو کوئی نہیں کہتا کہ بریانی کھا رہے ہیں، ہر پروفیشنل کھلاڑی کو پتہ ہے کہ کیا کرنا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے کہا کہ فخر زمان کا ٹیم میں واپس آنا اہم ہے، بھارت کی کنڈیشن میں شروع میں تیز رنز کرنا اہم ہے ، بنگلورو میں ایک میچ کھیل چکے ہیں، یہاں کی کنڈیشن کا اندازہ ہے۔ پچ کو پرکھ کر فیلڈ رکھتےہیں ، اگر گیند نہیں گھوم رہا تو سلپ رکھتے ہیں، بھارت کی وکٹوں پر بولرز کیلئے کچھ خاص نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button