ماورا حسین نے اپنے دُلہے کیلئے کونسی انوکھی شرط رکھ دی؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی پر دُلہے کے لیے انوکھی شرط رکھتے ہوئے بتایا کہ اگر انہیں دُلہن بنی دیکھ کر اگر ان کا دُلہا روئے گا نہیں تو وہ اسی وقت واپس چلی جائیں گی اور شادی تک نہیں کریں گی۔

ماورا حسین گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی شادی اور تعلقات کے حوالے سے مبہم پوسٹس کرتی آئی ہیں۔ وہ مختلف پروگراموں میں بھی شادی سے متعلق باتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے لکھا کہ شادی کے موقع پر ان کے ہونے والے شوہر اگر انہیں عروسی لباس میں دیکھ کر روئے نہ تو وہ ان سے شادی ہی نہیں کریں گی۔ انہوں نے لکھا کہ ان کے ہونے والے شوہر کو انہیں دُلہن کے روپ میں دیکھ کر لازمی طور پر خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے خوشی سے رونا ہو گا ورنہ اس کا گھر نہیں بسے گا۔

ماورا حسین نے لکھا کہ ان کے دُلہے کو اس بات پر شکرانے ادا کرنے ہوں گے کہ خدا نے انہیں ان جیسی خوبصورت دُلہن دی۔ اگر وہ اپنی خوش قسمتی پر خوشی سے رویا نہ تو وہ اس سے شادی ہی نہیں کریں گی۔ انہوں نے اپنی اس پوسٹ کو شوبز سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیا، جہاں ماورا کے مداحوں سمیت شوبز شخصیات نے بھی مزاحیہ کمنٹس کرتے ہوئے انکی حس مزاح کی تعریفیں کیں۔ اس پوسٹ سے قبل اپریل 2022 میں ماورا نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق کھل کر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ وہ کب تک شادی کریں گی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اسی لڑکے سے شادی کریں گی جو ان کی والدہ کو پسند آئے گا لیکن ابھی تک انہیں یہ معلوم نہیں کہ وہ کب شادی کریں گی، عین ممکن ہے کہ جلد شادی ہوجائے یا پھر تین سال بعد ہو۔

انٹرویو میں شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ماورا حسین نے کہا تھا کہ ان کا یقین ہے کہ خدا کے منصوبے انسان کے منصوبوں سے کہیں بہتر ہوتے ہیں، وہ یہ کیسے کہہ دیں کہ ان کی شادی اگلے ایک یا دو سال میں ہونے والی ہے، درحقیقت انہیں یہ علم تک نہیں کہ ان کے ساتھ اگلے مہینے کیا ہونا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے معاملے میں ان کی والدہ نے ان پر کبھی پریشر نہیں ڈالا بلکہ وہ انہیں ہمیشہ شادی سے پہلے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا مشورہ دیتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button