کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے انوکھا اقدام

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ یورپی ملک اٹلی کے ایک شہری نے کورونا وائرس سے بچنے کےلیے ڈسک کی طرح کا 3 فٹ قطر کا گول بورڈ بنالیا جسے وہ گھر سے باہر نکلتے ہوئے پہن لیتا ہے تاکہ کوئی شخص اس سے نہ ٹکرائے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گول بورڈ پہنے ہوئے اور ہاتھ میں چھڑی بھی تھامے ہوئے ہے۔ یہ گول بورڈ دائیں، بائیں یا آگے پیچھے سے آنے والے شخص کو 3 فٹ کی دوری پر رکھتا ہے اور اگر کوئی قریب آنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ چھڑی سے اسے دور کردیتا ہے اور اسی چھڑی کی مدد سے وہ خریدی ہوئی اشیا کو اٹھا رہا ہے۔ شاپنگ مال میں موجود ایک شخص کے پوچھنے پر شہری نے بتایا کہ یہ اقدام کورونا وائرس سے بچنے کےلیے کیا ہے۔


عالمی ادارہ صحت نے چھینکنے اور کھانسنے والے شخص سے 3 فٹ کی دوری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے کیوں اتنے فاصلے سے کورونا وائرس دوسرے شخص کے جسم میں داخل نہیں ہوسکتا۔ اٹلی میں کی اکثریتی آبادی لاک ڈاؤن کا شکار ہے جہاں 2 ہزار کے قریب ہوگئی ہیں جب کہ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close