امیتابھ بچن کی ٹوئٹ کے بعد ان کا بلیو ٹک واپس آگیا

پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹس جمعے کے روز بلیو ٹک سے محروم ہوگئے جن میں بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن بھی شامل تھے لیکن اب ان کا بلیو ٹک واپس آچکا ہے۔

امیتابھ بچن نے بلیو ٹک کے حوالے سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تھا جس میں وہ بتارہے تھے کہ ٹوئٹر کی مطلوبہ رقم ادا کرنے کے باوجود بلیو ٹک کی واپسی کا انتظار ہے۔

امیتابھ بچن نے ہندی میں دیسی انداز میں ایلون مسک اور ٹوئٹر کو مخاطب کیا کہ ‘ارے ٹوئٹر بھیا، سُن رہے ہیں ، اب تو پیسے بھر دیے ہیں ،تو ہمارا بلیو ٹک واپس کر دیجیے’۔

 امیتابھ بچن نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ ‘ہاتھ تو جوڑدیے ہیں کیا اب پیر بھی پڑیں؟’

 تاہم اب ہفتے کی صبح اداکار کا بلیو ٹک بحال ہوچکا ہے جو ان کے اکاؤنٹ پر واضح ہے۔

کراچی چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نور جہاں دم توڑ گئی

Related Articles

Back to top button