سماجی فاصلہ رکھ کرونا پر قابو پایا جا سکتا ہے

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ بہترین تشخیص اور سماجی فاصلہ رکھ کر ونا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
بل گیٹس نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کےلیے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کا سامنا کرنے کےلیے لوگوں کو پر سکون رہنا چاہیے۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومتیں بہترین طریقے سے ٹیسٹ کریں اور ملک بند کر دیں تو 6 سے 10 ہفتوں میں بہتر نتائج آسکتے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو ممالک بند ہیں، وہ چند ہفتوں میں اپنے راستے پر واپس آسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال سے انتہائی امیر ممالک بھی دوچار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close