کورونا کے خلاف برسرپیکار طبی عملے کو خراجِ تحسین

معروف گلوکار جواد احمد نےکورونا وائرس کے خلاف اسپتالوں میں طبی خدمات دینے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو گیت کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کو ختم کرنے کےلیے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثرہ مریضوں کے علاج کےلیے اپنا آپ بُھلا بیٹھے ہیں۔
ملک بھر میں لاک ڈاؤن باوجود یہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی جان کا سوچے بغیر ان مریضوں کا علاج اور دیکھ بھال کرنے میں مصروف ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

جواد احمد نے نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ’تم مسیحا ہو اس قوم کے، ہمیں تم سے پیار ہے‘ گیت گایا ہے۔ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کےڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسزاور شعبہ صحت میں کام کرنےوالےتمام لوگوں کےحوصلے اور جرات کومیرا اور اس قوم کاسلام۔
آئیے اس جمعہ کےدن ہم سب کرونا سے لڑنے والے ان بہادر سپاہیوں سے اظہار یکجہتی کےلیے اپنےگھروں کے اوپر سفید جھنڈا لہرائیں۔ اس حوالے سے گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ ‘اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسز اور شعبہ صحت میں کام کرنے والے تمام لوگوں کے حوصلے اور جرات کو میرا اور اس قوم کا سلام’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close