راولپنڈی:کرونا وائرس سے خاتون جاں بحق، مجموعی تعداد 8 ہو گئی

پاکستان میں مہلک کرونا وائرس سے ایک اور مریضہ دم توڑ گئی۔ راولپنڈی کے نوحی علاقے سواہا کی رہائشی خاتوں چند روز قبل برطانیہ سے پاکستان آئی تھیں. جہاں طبعیت خراب ہونے پر انھیں ہسپتال داخل کرایا گیا. ہسپتال میں ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا. طبعیت زیادہ بگڑنے پر انھیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں. کمشنر راولپنڈی نے مریضہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی
کرونا وائرس سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے اس سے قبل خیبرپختونخوا میں 3، پنجاب، بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے کرونا وائرس سے خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا ایک خاتون مریضہ آج انتقال کرگئی ہیں،خاتون 21 مارچ سے زیرعلاج تھیں اور بیرون ملک سے وطن واپس آئی تھیں۔
خاتون برطانیہ سے واپس آئی تھی جس کے بعد اس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو نے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیاگیا تھا لیکن اب وہ جان کی بازی ہار گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میت کوہسپتال سے اس سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سادگی سے اس کا جنازہ ادا کر کے تدفین عمل میں لائی جائے گا۔ خاتون کا تعلق سوہاوہ سے بتایا جا رہا ہے جہاں اس کی میت کو منتقل کیاگیا ہے۔ کرونا وائرس کے خطرات کی وجہ سے اہل خانہ کے نماز جنازہ ادا کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد اہل خانہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سادگی سے چند افراد کی موجودگی میں حکومت کےبتائے طریقے کے مطابق نمازجنازہ ادا کریں۔
خاتون کی وفات کے بعد پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے جبکہ 1 ہزار سے زیادہ افراد اس کی وجہ سے متاثر ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 413، پنجاب میں 296، بلوچستان میں 115، خیبر پختون خوا میں 78، گلگت بلتستان میں 81، اسلام آباد میں 16 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے۔کورونا کے اب تک 21 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ پانچ کی حالت تشویش ناک اور 8 افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک کے چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن کیا جا چکا ہے جبکہ ملک بھر میں فوج کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close