کورونا وائرس: میسی اور رونالڈو کا 10، 10لاکھ یوروز عطیات کا اعلان

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں دنیا بھر کے فٹبالرز بھی میدان میں آ گئے ہیں اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور میسی نے لاکھوں ڈالرز کے عطیات کیے ہیں۔سپین کے شہر بارسلونا کے ہسپتال کے مطابق بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے ارجنٹائن کے مشہور اسٹار لیونل میسی نے ان کے ہسپتال کو 5لاکھ یوروز عطیہ کیے ہیں جبکہ ایک اور ہسپتال کو بھی اتنی ہی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ اسپین دنیا بھر میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے اور اب وہاں ہلاکتیں چین سے بھی تجاوز کر چکی ہیں۔سپین میں اب تک 3ہزار 434افراد ہلاک اور 47ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یوونٹس کی نمائندگی کرنے والے عالمی شہرت اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے ایجنٹ نے اپنے آبائی ملک پرتگال کے کے تین ہسپتالوں کے لیے مشترکہ طور پر 10لاکھ یوروز عطیہ کردیے ہیں۔
پرتگال میں اب تک 2ہزار 300افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 30افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔میسی کے آبائی ملک ارجنتائن میں اب تک 300کیسز اور 6ہلاکتوں کی تصدیق چکی ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے مشہور کلب مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیولا نے بھی اسپین کے لیے 9لاکھ 20ہزار یوروز عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس نے چین کے شہر ووہان سے جنم لیا تھا جس کے نتیجے میں 3ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔چین نے صوبے ہوبے کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا اور اس کی بدولت وہ اس وائرس پر قابو پانے میں کامیاب رہے لیکن اس کے بعد یہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتا رہا۔اس وائرس سے یورپ، امریکا اور مشرق وسطیٰ یکساں متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں اب کم از کم 19ہزار 675افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
وائعرس کے سبب دنیا بھر کی کھیلوں کی سرگرمیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ رواں سال شیڈول اولمپکس سمیت سال کے بڑے کھیلوں کے مقابلے یورو کپ اور دیگر کو بھی ملتوی کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close