سکھر: 21گھنٹے بعد عمارت کے ملبےتلے دبی بچی کو زندہ نکال لیا گیا

سکھر میں عمارت گرنے کے بعد ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ واقعے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوئے۔ تاہم حادثے کے 21 گھنٹے بعد ایک بچی کو زندہ نکال لیا گیا۔ امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج کے جوان اور رینجرز اہلکار بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق امدادی کارروائیوں میں بھاری مشنیری کے ساتھ ملبہ ہٹانے اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔21 گھنٹے بعد ایک بچی کو زندہ نکال لیا گیا، جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔ اس موقع پر روح پرور منظر دیکھنے کو ملے۔ بچی زندہ ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے بلند کرنا شروع کر دیے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہر کی مخدوش عمارتوں کے حوالے سے نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق عمارت میں چار سگے بھائیوں کے خاندان رہائش پذیر تھے۔ افسوسناک واقعے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے۔
یاد رہے کہ سکھر میں جمعرات کو اسٹیشن روڈ پر تین منزلہ عمارت گر گئی تھی جس میں 3 افراد زخمی جبکہ 10 سے زائد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ تھا۔ریسکیو ذرائع نے کہا تھا کہ عمارت کے ملبے سے ایک بچے سمیت 3 افراد کو زخمی حال میں نکال لیا گیا ، تاہم 15 سے 17 افراد کے اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہونے کا خطرہ ہے۔گرنے والی تین منزلہ عمارت کے نچلے حصے میں دکانیں قائم تھیں جبکہ عمارت میں 4 سے 5 خاندان مقیم تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button