کرونا وائرس: ڈاکٹر کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی نرس اریما جاں بحق

برطانیہ میں ڈاکٹر کے بعد خطرناک عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا پاکستانی نژاد برطانوی نرس اریما نسرین بھی انتقال کر گئیں۔رس اریما نسرین تین بچوں کی ماں تھیں اور ان میں 23 مارچ کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی نرس اریما نسرین کا انتقال والسال مینر اسپتال میں ہوا جہاں وہ 16 برس سے نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اریما نسرین برطانیہ کی بہن کزیمہ نسرین کا کہنا ہے کہ جب اریما میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں تو اس وقت وہ جسمانی طور پر صحت مند تھی، لوگ کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے لیکن یہ بہت ہی خطرناک ہے کیونکہ جب اریما کو وینٹی لینٹر پر رکھا گیا تو اس وقت ان کی عمر صرف 36 برس تھی۔کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارنے والی اریما کی قریبی دوست روبی اختر نے سوشل میڈیا پر اپنی دوست کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت پیار کرنے والی اور ملنسار لڑکی تھی۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 900 سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد 33 ہزار 700 سے زائد ہیں۔عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اب تک 53 ہزار سے زائد جانیں ضائع ہو چکی ہیں جب کہ 10 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Close