وزارت دفاع کاایکس سروس مین ، ویٹرنزآف پاکستان سےاعلان لاتعلقی

وزارت دفاع نے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اور ویٹرنز آف پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اور ویٹرنز آف پاکستان کو تسلیم نہیں کرتے، سابق فوجیوں کی سوسائٹی کی دعویدار ایسی انجمنوں کی سرگرمیوں کی توثیق نہیں کرتے۔

اعلامیہ کے مطابق یہ انجمنیں خیراتی مقاصد، سیلاب زدگان کی امداد کیلئے فنڈز کی درخواست کرتی ہیں، یہ انجمنیں عوامی خدمات یا اپنے خیالات کی ترویج کیلئے حمایت کی درخواست کرتی ہیں، ایسی نام نہاد سابق فوجیوں کی سوسائٹیاں مسلح افواج سے وابستگی کاغیر قانونی دعویٰ کرتی ہیں۔

جنوبی پنجاب کا تیسری مرتبہ سیلاب میں ڈوبنے کا خدشہ کیوں؟

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہایسی سوسائٹیوں کو نہ تو تسلیم کیا گیا نہ ہی اس کی اجازت ہے، سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں کے کام کرنےکی جامع پالیسی رہنما اصول مرتب کرچکے ہیں لہٰذا پالیسی کے رہنما اصولوں کی تعمیل نہ کرنےوالے افراد کی کوئی بھی تنظیم مجرم ہوگی، ایسی تنظیم کو تعزیری نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related Articles

Back to top button