کروناوائرس: 68 فیصد پاکستانی ملک میں لاک ڈاؤن کے حامی

معروف ادارے گیلپ پاکستان کے ایک سروے میں68 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن ضروری ہے۔سروے نتائج کے مطابق 34 فیصد خواتین رائے کنندگان نے لاک ڈاؤن کی مخالفت کی ہے
سروے کے مطابق 68 فیصد پاکستانیوں نے لاک ڈاؤن کی حمایت کی ہے جب کہ 4 میں سے 1 یعنی تقریباً 23 فیصد نے لاک ڈاؤن کی مخالفت کی۔سروے نتائج کے مطابق 34 فیصد خواتین رائے کنندگان نے لاک ڈاؤن کی مخالفت کی ہے۔
گیلپ سروے میں 61 فیصد پاکستانیوں نے موجودہ معاشی حالات کو مشکل قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہےکہ ان کے گھر کی مالی صورتحال بدترین ہوگئی ہے تاہم 41 فیصد مستقبل میں بہتری کی امید بھی کرتے نظر آئے۔ ملک گیر گیلپ سروے کے مطابق ہر 4 میں سے 3 پاکستانیوں (75 فیصد) کی رائے ہے کہ کووڈ 19 بحران ذاتی طور پر ان کے لیے بڑا خطرہ ہے ۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 400 سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے 65 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 14 اپریل تک جزوی لاک ڈاؤن ہے۔
لاک ڈاؤن کے باعث ملک کی معاشی سرگرمیاں منجمد ہوکر رہ گئی ہیں جس کے باعث حکومت مختلف صنعتوں سے لاک ڈاؤن کی پابندی ہٹانے پر غور کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close