ریسٹورانٹ جہاں ایک دن میں ایک شخص کھانا کھائے گا

لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں جہاں دفاتر، تعلیمی ادارے اور تمام تر دکانیں بند ہیں تو وہیں ریسٹورانٹ بھی بند ہیں اور لوگ باہر جا کر کھانا کھانے سے محروم ہیں۔
متعدد ممالک میں سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ریسٹورانٹس کھول دیے گئے ہیں۔
لیکن سوئیڈن میں سماجی دوری پر خاص عمل کرتے ہوئے جلد ایک ایسا ریسٹورانٹ کھولا جا رہا ہے جس میں ایک دن میں ایک ہی شخص کھانا کھا سکتا ہے اور وہاں بیٹھنے کےلیے صرف ایک ہی ٹیبل لگی ہوئی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ریسٹورانٹ میں کھانا پیش کرنے کےلیے ایک رسی کی مدد سے ٹوکری کے ذریعے کھانا ٹیبل تک پیش کیا جائے گا۔ سوئیڈن میں سماجی دوری پر عمل کرنے والا ‘ٹیبل فار ون’ نامی ریسٹورانٹ 10 مئی سے کھلے گا جو کہ یکم اگست تک صارفین کو اپنی خدمات فراہم کرے گا۔
ہوٹل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک شخص ہی ایک ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھا سکے گا اور اس کے استعمال شدہ برتن دو مرتبہ دھلیں گے جب کہ ٹیبل کو بھی سینیٹائز کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close