صدر اور وزیراعظم کے یوم یکجہتی کشمیر پر خصوصی پیغامات

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اپنے علیحدہ علیحدہ خصوصی پیغامات میں کشمیری بھائیوں اوربہنوں کےلیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کااعادہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیرقانونی اقدام کے ذریعے بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی براہ راست خلاف ورزی کی۔
وزیراعظم عمران خان کا اپنے خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، بھارت نے 9 لاکھ فوج کی تعیناتی کے ذریعے 80 لاکھ کشمیریوں کواپنی ہی سرزمین پرقیدی بنادیا۔ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہےگا۔ کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برداری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کانوٹس لے اور خطے کے امن و سلامتی کو خطرات سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کو سلب کرنے والا بھارت دنیا کے سامنے انتہاپسند ہندوانہ بالادستی پر عملدرآمد کرنے والے ملک کے طور پر بے نقاب ہوگیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ غیرقانونی طور پر زیرحراست تمام کشمیریوں اورحریت رہنماؤں کو آزاد کیا جانا چاہیے اور بھارتی قابض فوج کو کالے قوانین کے تحت دیے گئے اختیارات فوری طورپر منسوخ کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button